جہلماہم خبریں

پنجاب بھر میں 34 ڈگری کالجز کی منظوری، ضلع جہلم پھر نظر انداز، فواد چوہدری برہم

جہلم: پاکستان مسلم لیگ(ن)نے ایک دفعہ پھر غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین جہلم کو نظر انداز کر دیا،پنجاب بھر میں 34ڈگری کالجز کی منظوری،جہلم کو نظر انداز کرنے ہر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و نو منتخب رکن اسمبلی فواد چوہدری شدید برہم، جہلم کو نظر انداز کرنے پر برہمی کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے لگائے گئے گورنر پنجاب نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 34گورنمنٹ ڈگری کالجز کے قیام کی منظوری دی گورنمنٹ آف پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں جہلم کا نام شامل نہیں۔

تعلیمی شعبہ میں ایک دفعہ پھر جہلم کو نظرانداز کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور انکے رفقاء نے ہمیشہ ضلع جہلم کو نظر انداز کیا دس سالہ دور اقتدار میں شہباز شریف نے جہلم کو فنڈز دئیے نہ ہی جہلم کے مسائل کی طرف توجہ دی۔

انہوں نے کہا پنجاب کے وسائل پر جہلم کا بھی اتنا حق ہے جتنا دیگر اضلاع کا ہے لیکن افسوس کہ ضلع جہلم میں عرصہ دراز سے مسلم لیگ ن کے نمائندے منتخب ہوتے رہے اور تعلیم،صحت اور روز گار کے علاوہ مواصلاتی نظام کی طرف کوئی توجہ نہ دی گئی،انشاء اللہ نے موقع دیا ہے عوام نے اعتماد کیا ہے ہم اپنا حصہ ضرور لیں گے اور عوامی مسائل حل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button