دینہ

دینہ میں کئی ماہ سے 20 روپے اور 50 روپے کے اشٹام پیپر نایاب، 100 روپے والا اشٹام بھی غائب

دینہ: تحصیل دینہ میں کئی ماہ سے 20 روپے اور 50 روپے کے اشٹام پیپر نایاب ، اب 100روپے والا اشٹا م بھی نہیں مل رہا ،عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے ، اکاؤنٹس آفس جہلم خزانہ برانچ کی غلط پالیسی لاپرواہی اور سستی سے اشٹام پیپر زکی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے تحصیل دینہ میں 20روپے اور 50 روپے کے اشٹام پیپردستیاب نہیں جبکہ اب 100روپے کا اشٹام پیپر ملنا بھی مشکل ہو گیا،اشٹام فروشوں کے بیان کے مطابق اکاؤنٹس آفس جہلم خزانہ برانچ سے 20 روپے اور 50 روپے کے اشٹام پیپرمہیا نہیں کیے جارہے جس کی وجہ سے یہ مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے حکومتی عہدیداروں اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس مصنو عی قلت پہ قابو پایا جائے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ، یاد رہے کہ تحصیل دینہ کے اشٹام فروشوں نے اس بابت ڈپٹی کمشنر جہلم کو بھی تحریری درخواست دے رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button