جہلم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سینئر سول جج اور سول جج کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

جہلم: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان احمد سعید نے سینئر سول جج خرم سلیم مرزا اور سول جج قدیر حسین بٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا ماہانہ دورہ کیا۔

سپرٹینڈنٹ جیل فرخ سلطان نارو بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ رکن پنجاب بار کونسل چوہدری محمد حسین اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار فخر رشید بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معائنہ کیا اور اسے معیاری قرار دیا ۔

انہوں نے میڈیکل سٹور ہسپتال وومن وارڈ ،بچوں کے واورڈ اور قیدیوں کی تمام بیرکس کا تفصیلی معائنہ کر کے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کمپیوٹر کلاسز ،حفظ قرآن اور ناظرہ قرآن کی تعلیمات کے ضمن میں قیدیوں سے مختلف سوال پوچھے

انہوں نے سپرٹینڈنٹ جیل کے قیدیوں میں تعلیمی اور مذہبی شعور بیدار کرنے کی تعریف کی جبکہ وومن وارڈ میں عورتوں کو خصوصی انعامات دیئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button