ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چور گھر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی پر گھر کا صفایا کر گئے

0

ڈومیلی: نواحی علاقہ میں نامعلوم چور گھر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر ہزاروں کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر اشیاء لے اُڑے، گھر کے اہل خانہ چند دن بعد گھر واپس آئے تو دیکھا کہ گھر کی صفائی ہو چکی تھی ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کی حدود رسول پور میں محمد طاہر نامی شخص جو روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے گزشتہ روز اس کی اہلیہ اور بچے میکے گئے ہوئے تھے جب چند دن بعد واپس آئے تو دیکھا کہ کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور پورے گھر کا سامان بکھرا ہو تھا اور گھر سے ہزاروں کی نقدی اور طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان غائب تھا۔

اہل خانہ نے دیکھتے ہی شور مچا دیا اور پولیس تھانہ ڈومیلی کو اطلاع دی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کر لی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.