دینہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروباری زندگی بری طرح مفلوج

0

دینہ: واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروباری زندگی بری طرح مفلوج،گھنٹوں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ 2وقت کی روٹی کمانے والوں کے لئے عذاب بن گئی،درزی ،ویلڈر و دیگر حضرات جن کے کام کا دارومدار بجلی سے ہے خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے لگے ،شہریوں کا اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں آئے روز واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ،شہری سارا دن ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر بجلی کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں ،بجلی کا نہ ہونا درزی ،ویلڈر ،اکیڈمیوں میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات و دیگر حضرات جن کے کام کا دارومدار بجلی پر ہے ان کے لئے عذاب بن کر رہ گیا ہے۔

دوکانوں میں اندھیرے کے باعث گاہک دوکان کے اندر داخل نہیں ہوتا جس سے کاروباری زندگی پر بہت فرق پڑتا ہے، شہریوں نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ سردیوں میں بھی واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فی الفور نوٹس لیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.