کھیوڑہ

کھیوڑہ شہر میں ٹھیکیدار منی اسٹیڈیم کا کام ادھورا چھوڑ کرغائب ہو گیا

کھیوڑہ شہر میں منی اسٹیڈیم کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار کئی ماہ سے غائب ہو گیا ،مگر افسوس کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کام کئی ماہ سے بند پڑا ہے اور تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والا سریا بھی زنگ آلو د ہونے لگا، عوامی سماجی حلقوں کا وفاقی وزیر فواد چوہدری کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں منی اسٹیڈیم کا کام سابقہ حکومت کی دور میں شروع ہوا اور سابقہ حکومت کے دور میں ہی ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا پھر ٹھکیدار نے تعمیراتی کام شروع کیا اور اسٹیڈیم میں الیکٹرک پول منگوائے گئے اور الیکٹرک پولوں کی کنکریٹ فونڈیشن تیار کی اور ٹھیکیدار کام کو ادھورا چھوڑ کر بھاگ نکلا اور ضمنی الیکشن کے دنوں میں ٹھیکیدار نے یہ الیکٹرک پول دینہ شفٹ کیے۔
اس مسئلے میں جب چیئرمین ایم سی کھیوڑہ ملک فیصل عباس سے موقف لیا گیا تو بتایا گیا کہ کھیوڑہ میں آنے والے پول غلطی سے بڑے سائز کے آگئے ہیں اور یہاں کے دینہ شفٹ ہو گئے یہ پول دینہ پہنچنے کے بعد وہاں سے چھوٹے پول کھیوڑہ لائے جائیں گے مگر چند دنوں کے بعد الیکڑک پول واپس نہ آئے بلکہ ٹھیکیدار نے تعمیراتی کام شروع کر دیا مگر تین سے چار دن کام کرنے کے بعد ٹھیکیدار میٹریل بھی چھوڑ کر غائب ہو گیا۔
کئی ماہ سے اسٹیڈیم کا کام بند پڑا ہے اور تعمیراتی کام کے لیے استعمال ہونے والا سریا بھی زنگ آلود ہونے لگا، ٹھیکیدار کئی ماہ سے غائب ہے مگر افسوس کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ نے ٹھیکیدار کے خلاف کسی قسم کی کوئی محکمانہ کاروائی نہیں کی اور نہ ہی تعمیراتی کام دوبارہ شروع کروانے میں کوئی دلچسپی لی۔
عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کمشنر راولپنڈی سے پرزور مطالبہ کیا کہ ٹھیکیدار کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لا کر منی اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کروائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button