جہلم

ناجائز منافع خوری ہر گز برداشت نہ کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اورڈی پی او جہلم سید حماد عابدنے الصبح جہلم سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا تفصیلی دورہ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ اور سرکل پولیس آفیسر نے دینہ سبزی مندی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا دورہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے مقصد سے کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے ۔
ضلعی افسران نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو مناسب رکھنے کی ہدایت دی ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن(ر)سید حماد عابدنے اس موقع پر مختلف سبزیوں اور پھلوں کی اپنی نگرانی میں میرٹ پر نیلامی کروائی۔
انہوں نے بولی میں شریک تاجروں سے کہا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی حکام سے تعاون کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ ناجائز منافع خوری ہر گز بر داشت نہ کی جائے گی، سبزی اور فروٹ کے ریٹس میں خود چیک کرنے سے بہتری آئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں کوئی بھی چیزبغیر نیلامی کے عمل سے فروخت نہیں کی جائیگی اور تمام دکاندار اپنی اپنی دکانوں پر نرخ نامے آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button