جہلم

کم عمر، ناتجربہ کار رکشہ ڈرائیوروں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی

جہلم: کم عمر ، ناتجربہ کار رکشہ ڈ رائیور وں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ، آئے روزحادثات اور ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا، مشکوک اور بغیر نمبر پلیٹس کے موٹر سائیکل رکشے شہر میں دندناتے پھررہے ہیں ، شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلا ت کے مطابق جہلم شہر و گردونواح کی سڑکوں پر کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی تیز رفتاری اور اناڑی پن کی وجہ سے ہر روز حادثات میں اضافہ ہو رہاہے۔

کم عمر رکشہ ڈرائیوروں نے شاندار چوک ، جادہ چوک ، محمدی چوک ، کچہری چوک ، مشین محلہ ، روہتاس روڈچوک سمیت دیگر چوک چوراہوں پر منی رکشہ سٹینڈ ز قائم کررکھے ہیں جس کی وجہ سے چھٹی کے اوقات میں طویل دورانیے کی ٹریفک جام رہنا معمول بن چکی ہے۔

ٹریفک جام کیوجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ، شہر بھر کی مصروف ترین سڑکوں ، گنجان آباد علاقوں اور معروف چوک چوراہوں میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہوتے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button