پنڈدادنخان

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اتحاد بین المسلمین اور باہمی اخوت و بھائی چارے کی قائل ہے۔ سید ابو الحسن تقی

پنڈدادنخان: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان راولپنڈی کے صدر سید ابو الحسن تقی نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم بقاء پاکستان کیلئے کا م کر رہی ہے ہم شر اور منافقت کے قائل نہیں ہمارے قائد آغا حامد علی مو سو ی اتحاد بین ا لمسلمین کے قائل ہیں اور شیعہ سنی آپس میں بھا ئی بھا ئی کا نعرہ لگا تے ہیں۔کو ئی بھی بے گنا ہ افراد کا خو ن بہا نے وا لا مسلما ن نہیں ہو سکتا۔

وہ گزشتہ رو ز پنڈ دادن خان میں اما م با رگاہ قصر سجاد واقع محلہ نئی آ با دی پنڈدادن خان میں شیعہ تنظیم کے سربراہ اور امن کمیٹی کے ممبر ملک الطاف کے ہاں پا رٹی کی تنظیم نو ء کے سلسلے میں تشریف لا ئے تھے اس مو قع پر ضلع جہلم سے TNFJجنر ل سیکر ٹری سید اخلاق حسین نقوی اور ضلع چکوال سے تحریک کے صدر چوہدری خالد بھی ہمراہ تھے۔ مہمانوں کی آمد پر ملک الطاف کی طرف سے والہانہ استقبا ل کیا گیا جہا ں پر شیعہ کیمو نٹی کی کا فی تعداد مو جو د تھی ڈویثر نل صدر نے با ہمی مشاورت سے تین ما ہ کی عبو ری مد ت کیلئے ہرنپور تحصیل پنڈدادنخان کے راجہ قلب عبا س کو تحصیل صدر نا مزد کیا جو اپنی کیبنٹ تشکیل دینے اور مختار فورس کی تنظیم نو کر نے کے مجاز ہو ں گے۔

ایک پریس کا نفرنس کے دوران سید ابو الحسن نے کہا کہ ہما ری تحریک نیشنل ایکشن پلا ن کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے افواج پا کستان کو خراج تحسین پیش کر تی ہے اور سپہ سالار سے مطالبہ کر تی ہے کہ اس پر بلا تفریق عملدر آمد کرا کے وطن عزیز میں امن اور بھا ئی چارے کی فضا قائم کرتے ہو ئے عوام کا احساس تحفظ بحال کیا جا ئے پاکستان بھر میں شیعہ سنی ایک پرندے کے دو پروں سمان ہیں ایک پر بھی مفلوج ہو ا تو بقائے پا کستان کو خطرہ لا حق ہو گا بقاء لا الا کا راز ہی باہمی امن اور بھائی چارے میں ہے حکومت وقت کا ا لعدم اور دہشت گرد تنظیوں میں بیرونی امداد کی تقسیم بند کر کے انکی بیخ کنی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے آ خر میں میزبان ملک الطاف نے مہمانو ں کو پر تپاک ظہرانہ دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button