جہلم

بہت جلد ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے گھبرا نے کی ضرورت نہیں ہے۔ چوہدری تصور حسین

جہلم: رہنما پاکستان تحریک انصاف جہلم چوہدری تصور حسین نے کہاکہ کہ عوام پریشان نہ ہوں، بہت جلد ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے، گھبرا نے کی ضرورت نہیں ہے، ملک پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ جس حالت میں پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان کی قیادت ملی اس وقت اس کے حالات بہت خراب تھے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی تھی قر ضوں کو بوجھ تھا یہ عمران خان اور ان کی ٹیم کے دن رات محنت کا ثمر ہے، پاکستان کے حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

چوہدری تصور حسین نے کہاکہ اسی حکومت نے پٹرول کی قیمتیں کم کی تھی عوام کو ریلیف دیا تھا عوام جانتے ہیں کہ عمران خان اس ملک پاکستان کے ساتھ مخلص ہے اور اس کو خوشحالی دیکھناچاہتا ہے کرپٹ مافیا اس ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہے، ان کے تمام حربے ناکام ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کی شان چوہدری فواد حسین نے جس طرح جہلم میں ترقیاتی کام کروائے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، عوام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد کرتے ہیں اور آئندہ بھی اعتماد کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close