جہلم

اسسٹنٹ کمشنر جہلم کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں، 680 چینی کے تھیلے تحویل میں لے لئے

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد نے کارروائی کرتے ہوئے 680 چینی کے تھیلے تحویل میں لئے۔
تفصیلات کے مطابق چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ جہلم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 680 چینی کے تھلے ضبط کر لئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لیا ہے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں کاروائیاں کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ 680 چینی کے تھیلے شاندار چوک میں حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس پر شاندار چوک میں فروخت کیا جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ شہری اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور ایسے تمام دوکاندار جو ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں انکے بارے معلومات ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم و متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں فراہم کریں، اطلاعات دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button