پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
دینہ

خود ساختہ مہنگائی کرنے والے اپنا قبلہ درست کریں، آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے۔ علی باجوہ

دینہ: خود ساختہ مہنگائی کرنے والے اپنا قبلہ درست کریں،مشکل وقت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں ،آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے مہنگے داموں آٹے کی فروخت پر عوام ہمیں اطلاع کرے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ نے دینہ پریس کلب کے صدر رضوان سیٹھی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہ دفعہ 144کے نفاز پر عمل درآمد کرتے ہوئے لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے ،خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کو خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے والوں کے بارے ہمیں آگاہ کیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ لوگوں کے لئے خریداری میں آسانی پیدا کرنے کے لئے فون پر خریداری کا سسٹم بھی جاری ہے جس پر اشیاء ضروریہ لوگوں کے گھر تک پہنچائی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close