چوہدری فواد حسین قدیم ثقافتی شہر کھیوڑہ کے بنیادی مسائل کو ترجیح بنیاد پرحل کروائیں۔ شوکت حیات

0

کھیوڑہ: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی جناب چوہدری فواد حسین قدیم ثقافتی شہر کے بنیادی مسائل کو ترجیح بنیاد پرحل کروائیں، اس شہر کی عوام دور جدید میں ماضی کے نااہل نمائندوں کی وجہ سے بنیادی ضرریات جس میں پانی سر فہرست ہے کے لیے ترستی آرہی ہے

ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے شہر کی موجودہ ناگفتہ صورت حال پر بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قدیم ثقافتی شہر جوڈویژن بھر میں سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے کہ ساتھ ماضی کے نمائندوں اور حکمرانوں نے سوتیلی ماہ جیسا سلوک رواں رکھا ہے اب عوام باشعور اور میڈیا آزاد ہے اب عوام اپنے منتخب کردہ نمائندوں سے سوال کرتے ہیں۔

انہونے کہا کہ میں عوامی نمائندہ کی حیثیت سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی جناب چودھری فواد حسین کی توجہ چند اہم عوامی کاموں کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں جن کا فوری مکمل ہونا ناگزیر ہے۔ کھیوڑہ واٹر سپلائی کی بقایا 13 کروڑ روپے کی گرانٹ ریلیز کرائی جائے اور نئے 10 بور اور ٹرانسفارمر جو کہ خراب ہو رہے ہیں چلوائے جائیں اور بقیہ گرانٹ سے 12 انچ کی نئی لائن ڈلوائی جائے۔

سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی نے کہا کہ کھیوڑہ کے قریب نئے واٹر سٹیشن جس کی جگہ خریدی جا چکی ھے جلد مکمل کروا کر واٹر سپلائی چلوائی جائے اور کھیوڑہ کے اندر جن وارڈز میں پانی نہیں نئی لائن بچھائی جائے، کھیوڑہ سٹیڈیم کا کام ادھورا پڑا ہے اس کی گرانٹ ریلیز کرائی جائے اور PMDC کرکٹ گراؤنڈ کا جو وعدہ PMDC نے کیا تھا ان سے بات کی جائے اور جلد کام شروع کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ کے 4 وارڈز جن میں واڑہ بلند خان وارڈ نمبر 19 بھی شامل ہے، سوئی گیس کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے جبکہ سب وارڈز کا سروے اور اسٹیمیٹ بن چکا ہے ،کھیوڑہ کی مین روڈ اور رنگ روڈ کے ساتھ نالے اور پلیاں ٹھیکیدار ادھورے چھوڑکر چلا گیا ہے مکمل کروا ئے جائیں تاکہ نئی سڑکیں تباہ نہ ہوں ،سول ہسپتال کھیوڑہ کا میڈیسن کا بجٹ آبادی کے تناسب سے بڑھایا جائے اور ہسپتال اپ گریڈ کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.