جہلم

گرمی اور کڑکتی دھوپ سے بچاؤ کیلئے شہریوں نے ٹوپیاں، عینکیں اور رومال، تولیہ کا استعمال شروع کر دیا

جہلم: شہر و گردونواح میں گرمی کی شدت اور کڑکتی دھوپ سے بچاؤکے لئے شہریوں نے ٹوپیاں ، عینکیں اور رومال، تولیہ کا استعمال شروع کر دیا ، چشمے ، ٹوپیاںاور رومال فروخت کرنے والے محنت کش اپنے بچوں کی روزی روٹی کمانے کے لئے شہر کی سڑکوں ، چوک چوراہوں کے اطراف چھوٹی چھوٹی دکانیں سجائے نظر آنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق دھوپ اور گرمی سے بچاؤ کیلئے چشموں ، پی کیپوں اور مختلف ڈیزائنوں کے رومالوں کے استعمال میں گرمی کیوجہ سے اچانک تیزی آ گئی ہے۔

شہریوں کے رجحان کے پیش نظر روزگار کمانے والے محنت کشوں نے شہر کے بازاروں سمیت مین بازار، نیا بازار، ٹرنک بازار، چوک گنبد والی مسجد، شاندار چوک، محمدی چوک، جادہ چوک، ٹاہلیانوالہ،بلال ٹاؤن، سول لائن روڈ، مشین محلہ روڈ ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک، جی پی او چوک، سمیت رہتاس روڈ، جادہ چوک، جی ٹی روڈ اور مختلف کالجز و سکولوں کے باہر اہم مقامات پر ان چشمہ ، کیپ، رومال، اور چھتری کی مختلف اقسام کی مچھر دانیوں سمیت دیگر گرمی سے بچاؤ کی اشیاء فروخت کرنے والے نے عارضی دکانیں قائم کر لی ہیں اور ان مقامات پر شہریوں کا ہجوم خریداری کرتا نظر آتا ہے۔

بعض موبائل دکاندار گھوم پھر کر چشمے ، کیپ، اور رومال فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں ، 100 روپے سے زائد کے چشمے ، پی کیپس اور رومال بھی فروخت کئے جا رہے ہیں ، مہنگائی کے باعث غریب شہری سستے داموں میں ہی پسندیدہ چائینیز چیزیں خرید کر گرمی اور دھوپ سے اپنا دفاع کر نے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close