جہلم

تمام سکولوں میں انسداد ڈینگی و انسداد کورونا اقدامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم / ایڈمنسٹریٹر ایم سی راؤ پرویز اختر نے سرکاری سکولوں میں سیشن کے آغاز سے قبل تمام سکولوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام سکولوں میں انسداد ڈینگی و انسداد کورونا اقدامات مکمل کیے جا چکے ہیں، سکول کھولنے سے قبل صفائی کے انتظامات معیار کے مطابق مکمل کروانے کے لئے ایم سی جہلم و ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اقدامات کیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ مرحلہ وار کلاسوں کا اجرا ممکن ہوگا لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی جا رہی ہے کہ اساتذہ کرام اور طلباء کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button