دینہ

دینہ میں مہنگائی کا جن بے قابو، دوکاندارعوام سے من مانے ریٹ وصول کرنے لگے

دینہ: مہنگائی کا جن بے قابو ،پرائس کنٹرول اتھارٹی بے بس ،دوکاندارعوام سے من مانے ریٹ وصول کرنے لگے ،ریٹ لسٹ صرف فرضی نام و نشان کے لیے ہی رہ گئی ،دوکاندار حضرات ریٹ لسٹ کو صرف انتظامیہ کو دکھانے کی خاطر لگا دیتے ہیں ،صارفین کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء میسر نہیں ،گاہک اور دوکاندار میں تکرار روز مرہ کا معمول بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے ،مہنگائی نے ایک عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے،انتظامیہ مہنگائی کو کنڑول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے ،دوکاندار ضروریات زندگی کی اشیاء کو مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ہیں اور پرائس کنٹرول اتھارٹی صرف کاغذی کاروائیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ،دوکاندار حضرات نے ریٹ لسٹ فرضی گاہکوں کو دکھانے کے لیے رکھی ہوتی ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے بھی ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نہیں کروایا جاتا۔

عوام الناس کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button