جہلم

کیئر ٹیکرز کا سویٹرز تقسیم پروگرام؛ سماجی شخصیت کی جانب سے 500 بچوں کیلئے سویٹرز جرسیاں عطیہ

جہلم: ضلع جہلم کی معروف سماجی تنظیم کیئر ٹیکرزکے موسم سرماپراجیکٹ کے تحت 1500مستحق بچوں میں سویٹرز ، جرسیاں تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔
اسی پروگرام کی افادیت اور اہمیت دیکھتے ہوئے ضلع جہلم کی ایک معروف سماجی اور علمی شخصیت نے اپنی طرف سے 500بچوں کیلئے مزید جرسیاں اور سویٹرز عطیہ کردی ہیں جس کے بعد اب موسم سرماپراجیکٹ کے تحت 2000بچوں میں یہ سویٹرز تقسیم کئے جارہے ہیں۔
اس حوالے سے پراجیکٹ انچارج حسن رضا چوہدری نے بتایا کہ ضرورت مند بچوں کیلئے سکول بیگز ، جوتے ، جرابیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں سردی سے بچاو کیلئے ہر سال سویٹرز اور جرسیاں تقسیم کرتے ہیں اس سال یہ تعداد دوہزار سے بھی بڑھ جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button