دینہاہم خبریں

کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے مویشی منڈیوں میں ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔ سردار حسنین دریشک

دینہ: صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین دریشک کا دینہ کا دورہ ،شیخوپور میں قائم مویشی منڈی کا وزٹ کیا اور لوگوں سے سہولیات کے بارے دریافت کیا،موجودہ حکومت کی جانب سے کورونا پھیلاؤ روکنے کے لئے مویشی منڈیوں میں ہر ممکن اقدامات کیئے گئے ہیں ،اس قسم کی سہولیات کسی بھی دور حکومت میں مہیا نہیں کی گئیں ،انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی میں کیئے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔صوبائی وزیر سردار حسنین دریشک کی گفتگو

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین دریشک نے دینہ کا دورہ کیا جس میں انہوں پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے راجہ یاور کمال ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشا ہشام ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد ،تحصیلدار شیخ جمیل ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران میا ں ہارون ،راجہ سعود الطاف و یگر کے ہمراہ شیخوپور میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے میڈیکل کیمپ کا وزٹ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا صوبائی وزیر سردار حسنین نے منڈی میں آنے والے لوگوں اور مویشی مالکان سے سے سہولیات کے بارے دریافت کیا اوراطمینان کا اظہار کیا۔

اس دوران ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت عوام کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے پورے پنجاب میں اس بار گزشتہ حکومتوں کی نسبت مویشی منڈیوں کو بہتر بنایا گیا اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔

آخر میں صوبائی وزیر سردار حسنین دریشک اور ایم پی اے راجہ یاور کمال نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشا ہشام اور ان کی ٹیم کو بہترین انتظامات پر سراہا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close