دینہ کے نواحی علاقہ میں چلتے ٹریکٹر سے گر کر 3سالہ بچہ جا ں بحق

0

دینہ: نواحی علاقہ میں چلتے ٹریکٹر سے گر کر 3سالہ بچہ جا ں بحق، معصوم بچے کی ہلاکت پر والدین پر غشی کے دورے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک ساہی میں تین سالہ بچہ محمد ازان ولد عدنان اپنے ماموں ناصر کے ساتھ ٹریکٹر ٹرالی پر بیٹھ کر گائوں سے باہر کھیتوں کی طرف جا رہا تھا کہ راستہ میں جمپ لگنے سے بچہ ٹریکٹر ٹرالی سے نیچے گر گیا اور ٹائروں کے نیچے آ کر کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

معصوم بچے کی موت کی خبر والدین پر بجلی بن کر گری اور اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.