تحصیل ہیڈ کوارٹر دینہ کی آپروول ملتے ہی تمام مسائل حل ہو جائیں گے،سیف انور جپہ

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کا رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ ،تحصیل ہیڈ کوارٹر کی آپروول ملتے ہی تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

سیف انور جپہ نے کہا کہ رش کے باعث OPDڈیپارٹمنٹ کو دو سری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ ڈپٹی ہیلتھ آفیسر اور سٹاپ کے لئے باہر سیٹ اپ کیا جا رہا ہے، ایک ماہ تک دینہ میں ریسکیو 1122کے سیٹ اپ کو بھی بحال کر دیا جائے گا جس سے ایمبولینس کی کمی کے باعث پیش مسائل دور ہو جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں ،2004میں دینہ کو تحصیل کا درجہ دیا گیا لیکن تحصیل ہیڈ کواٹر نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی دینہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دلوانے کے لئے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھیج دی ہے جو کمشنر صاحب سے ہو کر سیکرٹری صاحب کے آفس تک پہنچ چکی ہے انشا اللہ اپروول ملتے ہی تمام مسائل دور ہو جائیں گے،عوام کو بہتر سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.