جہلم

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ضلع جہلم کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار تبدیل

جہلم: گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر سمیت ضلع بھر کے تمام سرکاری ونجی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے ڈیڑھ گھنٹے کی کمی کردی گئی، اب سکولز صبح 7 بجے کھلیں گے جبکہ ساڑھے 11 بجے چھٹی دے دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں قائم سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سکولز صبح 7 بجے سے لے کر ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے۔ سکولوں کے لئے جاری کردہ نئے اوقات کار تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر لاگو ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ گرمی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ، زرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے موصول ہونے والے تحریری حکم نامے کے مطابق کورونا ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد کروایا جائے گا۔

اوقات کار کے مطابق نرسری سے مڈل تک کے طلباء و طالبات کی کلاسسز کے اوات کار 7 بجکر 15 منٹ سے 11 بجکر 15 تک ہونگے ، جبکہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے اوقات کار 7 بجکر 15 منٹ سے 11 بجکر 45 منٹ تک کے ہونگے ، نرسری سے مڈل تک کے طلباء اسکول کے اوقات کار 7 بجکر 30 منٹ سے لیکر 11 بجکر30 منٹ تک کا ہوگا۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی کلاسسز ساڑھے 7 بجے سے لیکر 12 بجے تک ہونگی، تاہم کلاسسز کے دوران کسی قسم کا کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button