پنڈدادنخان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر کا پنڈدادنخان کا دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر کا پنڈدادنخان کا دورہ، ان کا عدلیہ کے تمام ججز نے استقبال کیا جبکہ اس موقع پر رکن پنجاب بار کونسل راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ، صدر و جنرل سیکر ٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم راجہ توقیر احمد خان، راجہ نصر اللہ وسیم کے علاہ صدر بار پنڈدادنخان راجہ ضمیر احمد بشیرکے علاوہ دیگر وکلاء موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم سردار طاہر صابر نے عدلیہ کے تمام ججز سے ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا، اس کے بعد وہ پنڈدادنخان بار میں گئے جہاں پر انہیں پنڈدانخان بار کے صدر راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ نے پنڈدادنخان بار کو در پیش مسائل کے بارے میں جن میں بارروم میں Acکی تنصیب لائبریری میں بکس کی کمی وکلاء کیلئے ہائی کورٹ کی طرف سے نئے چیمبرز کی منظوری کے باوجود تعمیر کیلئے فنڈز کی کمی جوڈیشل لاک اپ میں عملے کی کمی سمیت وکلاء برادری کیلئے نئی کینٹین کی تعمیر شامل ہے۔

تمام مسائل کے فوری حل کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم طاہر صابر نے کہا کہ وہ اپنے تمام مسائل مجھے لکھ کر بھجوائیں جس کی میں سفارش کر کے لاہور ہائی کورٹ کو منظوری کیلئے بھجواؤں گا۔

اس موقع پرراشد طفیل سینئر سول جج جہلم سید عرفان حیدر ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادن خان چوہدری محمد علی سول جج پنڈدادن خان محمد یعقوب نسیم گوندل سول جج پنڈدادنخان محمد یاسر مرل سول جج پنڈدادخان راجہ ظفر اقبال ممبر پنجاب بار کونسل جہلم راجہ توقیر احمد صدر بار ایسوسی ایشن جہلم راجہ محمد نصراللہ وسیم جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن جہلم راجہ گل زمان صدر بار سوہاوہ چوہدری آصف جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سوہاوہ بھی موجود تھے۔

اس پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بار روم پنڈدادنخان کے میٹنگ ہال میں صدر بار پنڈدادنخان راجہ ضمیر احمد بشیر کی طرفسے تمام مہمان گرامی کی آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیر مقدم کیا گیا۔

بعد میں صدر بار نے اہنے خطاب میں کہا کہ اس بار کو یہ اعزاز حاصل کہ یہاں سے اپنی پریکٹس کا آغاز کرنے والے متعدد وکلاء وطن عزیز میں اعلی عہدوں پر فائز ہوئے یہاں تک کہ اسی بار سے کامیابیوں کا سفر طے کرتے ہو ئے خواجہ امتیازپہلے جسٹس اور پھر چیف جسٹس پنجاب کے عہدے پر فائز رہے جو ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے، پنڈدادنخان بار نے ہمیشہ عدلیہ کی بقاء کیلئے باہمی یکجہتی سے اپنا بھر پور کردار ادا کیا، پنڈدادنخان بار اور بینچ انصاف کی فراہمی کیلئے انتہائی قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنے سینئرز کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی اور بر وقت انصاف کی فراہمی کے سلسلہ میں مقامی عدالتوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

بعد ازاں انھوں نے اس تقریب کے چیف گیسٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر کو وکلاء برادری کو درپیش مسائل بیان کئے جن کے فوری حل کی یقین دہانی کرا ئی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر نے جوڈیشل کالونی کا بھی افتتاح کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button