پنڈدادنخاناہم خبریں

فواد چوہدری کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے ثمرات آنا شروع ہو گئے

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے ثمرات آنا شروع ہو گئے۔ شدید بارشوں سے متاثرہ پنڈدادنخان کے گاؤں کندوال کی واٹر سپلائی سکیم کی بحالی اور مرمت کے لیے 45 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے تین دن قبل وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کی تھی اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو تحصیل پنڈدادنخان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی تھی جس پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے جلد تحصیل پنڈدادنخان کے دورے اور تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر وترقی کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کا عندیہ دیا تھا۔
اس سلسلہ میں کندوال گاؤں کی واٹر سپلائی سیکم کی بحالی اور مرمت کے لیے 45 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی کر دی گئی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار جلد تحصیل پنڈدادنخان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button