جہلم

صحافیوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہنا چاہیے۔ چوہدری عابد محمود

جہلم: صحافیوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہنا چاہیے، صحافی اپنی قلم کی طاقت سے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ، تمام صحافی دوستوں سے عہد لیتا ہوں کہ صحافیوں کو پیش آنے والے مسائل کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی جان پر کھیل کر برائی کے خلاف جنگ لڑتا ہے اور عوامی مسائل کو اربا ب ِاختیار تک پہنچاتا ہے ، تاکہ اپنے فرائض کو احسن طریقہ سے سر انجام دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صحافی بھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور یہ سلسلہ آخری سانس تک جاری رہے گا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح جہلم کے غیور صحافیوں کو بھی آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے کئے گئے وعدے کے مطابق پلاٹ الاٹ کئے جائیں تاکہ جہلم کے صحافی بھی اپنے زاتی گھر بنا سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جہلم کے دورہ کے موقع پر جہلم کے صحافیوں سے وعدہ کیا کہ بہت جلد آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے جہلم کے صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے ،5 سال سے زائد کاعرصہ گزرجانے کے باوجود پنجاب حکومت اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکی جس کی وجہ سے جہلم کے صحافی تذبذب کا شکار ہیں۔

چیئرمین جہلم پریس کلب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کئے گئے وعدے کے مطابق جہلم کے صحافیوں کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ الاٹ کئے جائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button