پنڈدادنخان

ضلع جہلم میں ٹرانسپورٹرز مافیا نے ڈپٹی کمشنر کے کرایہ نامہ کے نوٹیفکیشن کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں

پنڈدادنخان: ضلع جہلم میں ٹرانسپورٹرز مافیانے ڈی سی جہلم کے نوٹیفکیشن کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں۔ ڈرائیور حضرات ہائی ایس ٹیوٹا میں 22 عدد سواریاں بیٹھا کرکورونا وائرس جیسی عالمی وباء کو سرعام دعوت دینے لگے۔ ڈی سی جہلم، آر ٹی سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں ڈی سی جہلم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے کمی کے باوجود کرایہ میں کمی کا نوٹیفکیشن نمبری DRTA/JLM/20/265 مورخہ 18 مئی 2020 جاری کیا تھا جس کے مطابق جہلم سے پنڈدادنخان 90 کلو میٹراور کرایہ 70 روپے جبکہ پنڈدادنخان سے منڈی بہاؤالدین 65 کلو میٹر اور کرایہ 51 روپے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی22عدد سواریاں بیٹھا کرکورونا وائرس جیسی عالمی وباء کو سرعام دعوت دینا شروع کر دیا ہے ۔

ڈرائیور حضرات نے مبینہ الزام لگاتے ہوئے کہا ہم خود بڑی انتظامیہ ہیں ہم منتھلی دیتے ہیں کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے حالانکہ اڈا سے ہر گاڑی 14سواریاں لیکر نکلتی ہے لیکن راستے میں 30 سواریاں بیٹھالیتی ہے اور انسانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہائی ایس پر سفر کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے اگر کوئی شریف النفس سوال کرے تو اْسے راستہ میں ہی تذلیل کر کے اْتار دیا جاتا ہے۔

ایک سروے کے مطابق تقریباََاسی فیصد ڈرائیور حضرات کے پاس لائسنس نہ ہے ۔لوکل ٹرانسپورٹ ہائی ایس ٹیوٹا میں اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ عروج پر ہے ان مسافر گاڑیوں میں انسانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس کر انسانیت کی سرعام تذلیل جاری ہے۔ اگرچہ مسافروں کی اوور لوڈنگ کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہے لیکن چند ٹکوں کی خاطر بزرگ اور بچے ہائی ایس ٹیوٹا کے ساتھ لٹک کر سفرکرتے ہیں ۔

عوامی ، رفاہی اور سماجی حلقوں نے ٹرانسپورٹ سیکرٹری پنجاب، ریجنل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن، ریجنل سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن ،ڈی سی جہلم، ڈی سی منڈی بہاوالدین، آر ٹی سیکرٹری جہلم، آرٹی سیکرٹری منڈی بہاؤالدین سے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کرتے ہوئے مسافروں کوحقیقی ریلیف دلوایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close