پنڈدادنخان

تحصیل پنڈدادنخان میں پانچ روزہ پولیو سے بچاؤ مہم مکمل ہوگئی

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں پانچ روزہ پولیو سے بچاؤ مہم مکمل ہوگئی، پولیو جیسی موزی بیماری سے بچنے کے لیے والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیوکے قطرے لازمی پلائیں تاکہ بچوں کی بہترین نشونما ہوسکے۔ ایم ایس ڈاکٹر مدثر

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کی 16یونیں کونسلوں میں 36ایریا انچارجز کی زیر نگرانی میں ٹوٹل 172ٹیمیں تشکیل دیں گئی جن میں 145موبائل ٹیمیں بھی شامل تھیں ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں ایم ایس ڈاکٹر مدثر حسین کی زیر نگرانی 5800 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جبکہ تحصیل بھر میں مجموعی طور پر50 ہزارکے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

ایم ایس سول ہسپتال کھیوڑہ ڈاکٹر مدثر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ پولیو سے فری پاکستان کا خواب جلد پورا ہوگا پولیو جیسی موزی بیماری سے بچنے کے لیے والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیوکے قطرے لازمی پلوائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم کی بھرپور کوشش رہی کہ کھیوڑہ شہر کے کسی بھی وارڈ سے کوئی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہ رہے میری پوری ٹیم چوہدری توقیر ،تیمور خان بلوچ،راجہ احسن و دیگر نے احسن طریقے سے فرائض انجام دئیے گھر گھر اور گنجان آباد علاقوں میں جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button