ضلع جہلم میں کسانوں کو میریٹ کی بنیاد پر بار دانہ جاری کیا جائے گا، سیف انور جپہ

0

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ1500میٹرک ٹن گندم باردانہ کی خریداری کے لئے ضلع بھر میں تین مراکز خریداری گندم کام کر رہے ہیں۔100فیصد میریٹ کی بنیاد پر بار دانہ جاری کیا جائے گا ،کسی قسم کی شکایات کی صورت میں ڈپٹی کمشنر دفتر میں قائم کمپلینٹ سیل سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے چک شادی کے مقام پر قائم گندم خریداری مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میرٹ پر باردانہ کا اجراء یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مرکز خریداری گندم کے انچارج کو ہدایت کی کہ حکومت پالیسی کے مطابق باردانہ کے اجراء کیلئے ہر درخواست دہندہ کو وصولی کی رسید ضروری جاری کریں،تمام مراکز خریداری گندم پر کسانوں کے بیٹھنے کیلئے کرسی یا چارپائیوں، سایہ، پانی،پنکھوں کا انتظام یقینی بنایا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے سینٹر میں بہترین سہولتیں دینے پر اے سی پنڈ دانخان اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو زبردست سراہا۔انہوں نے بتایا ہے کہ گندم خریداری کے حوالے سے حکومتی پالیسی کا مقصد کسانوں کو انکی فصل کا بہترین معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنانا ہے حکومتی اقدامات سے کاشتکار زیادہ زیادہ ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.