پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے 65 سالہ شخص کی موت کا معمہ حل ہو گیا

پنڈدادنخان میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے 65 سالہ شخص کی موت کا معمہ حل ہو گیا، 65 سالہ بزرگ چھت سے فرش پر گرے جس سے ان کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں کندوال میں جاں بحق ہونے والے 65 سالہ بزرگ اللہ بخش کی موت کا معمہ حل ہو گیا۔ اللہ بخش مبینہ طور پر چھت سے گر کر جاں بحق ہوئے، لواحقین کا کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرانے سے انکارکر دیا۔

65 سالہ اللہ بخش چھت سے گر گئے جس کے باعث ان کے گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی، بروقت طبعی امداد نہ ملنے سے ان کی موت واقع ہوئی، پولیس اور فرانزاک ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور لاش کا مکمل معائنہ کیا جس کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔

مرحوم اللہ بخش گھر میں اکیلے رہتے تھے جبکہ انکا بیٹا ملازمت کے سلسلہ میں کوئٹہ تعینات ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button