جہلم

عیدالاضحیٰ سے ایک ہفتہ قبل شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند ! حکومت نے ایک اور فیصلہ کر لیا

جہلم: عیدالاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے عیدالاضحی سے ایک ہفتہ قبل جہلم سمیت پنجاب بھر کی تمام مارکیٹیں کارروباری ،مراکز ، شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے کی تجویز پر غور کرنا شروع کر دیا۔

اس اقدام کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے کورونا کے فیصلوں کی روشنی میں کریں گے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کا خیال ہے کہ عید الاضحی پر مارکیٹوں اور بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھنے کیوجہ سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے ، مارکیٹیں اور بازار بند ہونے کی صورت میں تمام خریداری مراکز 25 جولائی سے عید الاضحی تک بند کئے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close