دینہ

چیئرمین یوسی لدھڑ راجہ افراسیاب کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب کا انعقاد

دینہ: چیئرمین یونین کونسل لدھڑ راجہ افراسیاب کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب کا انعقاد ،دعوت ولیمہ میں چوہدری خادم حسین ایم این اے ،مہر محمد فیاض ایم پی اے، راجہ اویس خالد ایم پی اے، راجہ قاسم علی خان چیئرمین ڈسٹرکٹ جہلم ،وائس چیئرمین چوہدری امجد یونین کونسل لدھڑ،چوہدری بوٹا جاویدصدر مسلم لیگ ن جہلم،سمیت سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت، پیر نذیر قاسم موہڑوی آف بوڑا جنگل شریف کی خصوصی آمد ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کی ہر دلعزیز شخصیت راجہ افراسیاب چیئرمین یونین کونسل لدھڑکے صاحبزادے راجہ عمران سیاب کی دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی ،دعوت ولیمہ کی تقریب ایک بہت بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔

دعوت ولیمہ کی تقریب میں چوہدری خادم حسین ایم این اے ،مہر محمد فیاض ایم پی اے،راجہ اویس خالد ایم پی اے،راجہ قاسم علی خان ڈسٹرکٹ چیئرمین جہلم ،ڈاکٹر بشیر احمد وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ جہلم ،چوہدری امجد وائس چیئرمین یونین کونسل لدھڑ ،راجہ احمد حسن شوکت چیئرمین یونین کونسل لہڑی،راجہ مبارک کیانی چیئرمین یونین کونسل مغل آباد ،ماسٹر عاشق چیئرمین کوہالی،راجہ سفیر اکبر چیئرمین ،چوہدری شوکت واپڈا آفیسر ،راجہ اظہر سب انسپکٹر ،راجہ کرامت اللہ خان ڈی ایس پی آزاد کشمیر،راجہ جعفر اقبال ،

مجید کیا نی ریٹائرڈ ایس ایس پی،راجہ منیر عباس ،چوہدری بوٹا جاوید صدر مسلم لیگ ن ضلع جہلم ،ملک صابر حسین رہنما مسلم لیگ ن ،ملک فدا حسین جنرل کونسلر،چوہدری سیلما ن جھمٹ،چوہدری ساجد محمود ،راجہ نثار احمد ،امجد محمود سیٹھی صدر پریس کلب دینہ،سید توقیر آصف شاہ چیئرمین ، معروف صحافی رضوان سیٹھی،عرفان محبوب صدر دینہ پریس کلب ،محمد شعبان چوہدری سابقہ صدر اخبار فروش یونین دینہ چوہدری محمد افضل بوڑا جنگل ،سمیت علاقے بھر کی شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر دولہا راجہ عمران سیاب کو مبارک باد پیش کی گئی ،راجہ کامران سیاب یوکے نے آنے والے معزز ین علاقہ کو خوش آمدید کہا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button