معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری سکولوں میں منفرد تعلیمی نظام متعارف کروایا ہے، سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اے ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، ڈی ای اوز اور سی ای او ایجوکیشن کے ہمراہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے مقصد سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ جہلم اور اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم نے سرکاری سکولوں میں منفرد تعلیمی نظام متعارف کروایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت پانچ بنیادی پہلوں پر کام کیا گیا جس میں اگزام ایمرجنسی کا نفاز،تربیہ پروگرام،آنیسٹی شاپس کاقیام،بچوں کے اعتماد میں اضافہ کرنے کے لئے اخلاقی تربیتی پروگرام کا انعقاد،سرکاری سکولوں کی عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم آیزاں کرنے ،عدم دستیاب سہولیات کو پورا کرنے ،نئے کلاس رومز اور واشرومز کی تعمیر،سکولوں کی تعزین و آرائش اورمشن کلین اینڈگرین پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرنے اور پودے لگانے کا عمل شامل ہے ۔

محکمہ تعلیم کے افسران کی بھرپور محنت کے نتیجہ میں ایس ایس سی امتحانات 2019 میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو مبارکباد دی اور انکو اسی دلجوئی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔

یاد رہے کہ یہ تقریب گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول میں منعقد ہی جس میں سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.