دینہ

دینہ کی معروف شخصیت حافظ محمد رزاق کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک

دینہ: معروف شخصیت حافظ محمد رزاق کے صاحبزادے اور چوہدری عبدالمناف گجر کے بھائی مولانا تیمور رضا اور چوہدری حارث اشتیاق ایڈووکیٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، شادی اور دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایم این اے چوہدری خادم حسین ،کرنل ساجدسمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کی معروف کاروباری شخصیت حافظ محمد رزاق کے صاحبزادے اور چوہدری عبدالمناف گجر کی بھائی مولانا تیمور رضا اور سابق سٹی ناظم چوہدری محمد اشتیاق مرحوم کے صاحبزادے چوہدری حارث اشتیا ق ایڈوکیٹ کی شادی خانہ بادی انجام پائی ،شادی اور دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ۔

ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری خادم حسین ،ایم پی اے چوہدری لال حسین ،کرنل چوہدری ساجد ،ٹی ایم او چوہدری راشد،تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فوق شیر باز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر اعجاز بٹ، سابق سٹی نائب ناظم حاجی ادریز اختر ،صدر انجمن آڑ ھتیاں چوہدری محبوب ،سابق ایم ایس ڈاکٹر شوکت محمود ،پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر محمود مرزا ایڈووکیٹ ، معروف صحافی سید توقیر آصف شاہ ،رضوان سیٹھی ، صدر اخبار فروش یونین دینہ حق نواز میر،چوہدری تعلیم اختر ،چوہدری محمد افضل ،فیصل رزاق ،حاجی فاروق ،محمد خالد ،حافظ محمد سمیع سمیت علاقہ بھر کی ،مذہبی ،کاروباری ،سیاسی شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button