کھیوڑہ

ن لیگ جہلم کا حلقہ اور امیدوار بدل کر دیکھ لے جیت صرف پی ٹی آئی کی ہو گی۔ ملک عبید انوار

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز+عدنان یونس سے)مسلم لیگ ن جہلم کا حلقہ بھی بدل لے اور اُمیدوار بھی بدل کر دیکھ لے، 2018کے الیکشن میںجیت پاکستان تحریک انصاف کی ہی ہو گی ۔ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کا امیدوار شکست سے بال بال بچا تھا اور اس کے بعد اس نے حلقہNA-63 میں آنا گورا ہی نہیں کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کھیوڑہ کے رہنما ملک عبید انوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ NA-63 میں مسلم لیگ ن کےایم این اے نے ضمنی الیکشن میں جیت کے بعد حلقہ کے عوام کے ساتھ ناطہ توڑ لیا کیونکہ سوائے ایک دو کے باقی کی یونین کونسل سے موصوف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن انھوں نے اس سے بھی سبق حاصل نہیں کیا ہے۔مسلم لیگ ن حلقہ میں جیتنی مرضی تبدیلیاں کروا لے اور بے شک نیا امیدوار بھی لے توبھی اب ووٹر نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پورے پاکستان اور خاص کر ضلع جہلم میں مسلم لیگ کو شکست دینا ہے۔

ملک عبید انوار نے کہا کہ عوام نے قائد تحریک عمران خان کے کرپشن کے خلاف جہاد میں شامل ہونے کا تہیہ کر لیا ہے۔اب ملک کو دلیر جرات مند قیادت کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک سے کرپشن بے روز گاری جہالت کا خاتمہ ہو اور ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔ہمیں کسی بیرونی امداد کی طرف نہ دیکھنا پڑے اور یہ سب کچھ تب ممکن ہو گاجب قیادت ایماندار ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کی کر ڑوں روپے سے بننے والی مین سڑک کئی جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے انشاء اللہ تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر قومی خزانے کے ضائع کاا حساب لے گی ۔جنسی درندگی کے کیسوں کو دہشت گردی کی عدالتوں میں بھیج کر درندوں کو کم از کم پھانسی کی سزا ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button