جہلماہم خبریں

میونسپل کارپوریشن جہلم کی بانو بازار اور کباڑی بازار کی 27 دکانوں کی نیلامی

جہلم: حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ہال میں بانو بازار اور کباڑی بازار کی 27دکانوں کا نیلام کیاگیا جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر کے نمائندے نے کی۔
نیلام کمیٹی میں چیف آفیسر انعام الرحیم،ایم او ایف عبدالقدیر، ایم او آئی اینڈ ایس کے علاوہ محمد افسر خان شامل تھے۔ نیلامی میں ستائیس دکانات شامل تھیں ۔
انیس دکانوں کا نیلام قانون اور میرٹ کے مطابق ہوا جن کی منظوری ہو گئی جبکہ تین دکانوں کے لیے کسی نے بولی نہ دی جبکہ پانچ دکانوں کی بولی اسیسمنٹ سے کم تھی اس لیے وہ منظور نہ ہوسکیں۔
اس موقع پر چیف آفیسر انعام الرحیم نے بتایا کہ تمام دکانوں کا آکشن کا مرحلہ قانون اور میرٹ کے مطابق جاری رہے گا اور تاجر اس میں اپنا کردار ادا کرکے ملک کی معیشت کو مضبوط بنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button