آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ نے دریائے جہلم کے ذخائر اور زیر زمین پانی پر قبضہ کر لیا

0

پنڈدادنخان (اختر آرائیں ) آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ نے تحصیل پنڈدادنخان کے دریائے جہلم کے ذخائر اور زیر زمین پانی پر قبضہ کر لیا 16انچ کی چار واٹر سپلائی لائنوں کے ذریعے 70 سے زائد ٹیوب ویل لگا کر فیکٹری انتظامیہ کروڑوں لیٹر پانی روزانہ بلامعاوضہ استعمال کر رہی ہے۔

78سالوں میںزرعی زمینیں 80فیصد زمینیں ناقابل کاشت ہو چکی ہیں اور مختلف کیمیکلز کے تالاب اس زمین کے قاتل ہیں جس پر آئی سی آئی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اہل علاقہ بیماریوں میں مبتلا اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں غریب شہریوں کی اس ادارے کی پھیلائی گئی زمینی آلودگی سے ہزاروں ایکٹر زرعی زمینیں تباہ و برباد ہو چکی ہیں صحافیوں کو حقیقت پر مبنی خبریں شائع کرنے پر فیکٹری انتظامیہ فیکٹری ٹھکیدار سنگین دھمکیاں دینے پر اتر آئے شہریوں کا چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میںآئی سی آئی سوڈا ایش ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری غریبوال (پائیدار) سیمنٹ فیکٹری واقع ہیں اور تینوں ادارے ہماری زمینوں سے روزانہ کروڑوں لیٹر پانی روزانہ بلامعاوضہ استعمال کر رہی ہے اور علاقے میں پانی کی شدید کمی ہے عوام پینے کے لیے پانی کو ترس گئی ہے اور ان تینوں اداروں کی فضائی آلودگی کی وجہ سے علاقے میں شہری مختلف بیماریاں مثلا قلب امراض، دمہ، آنکھیں خراب اور دیگر بیماریاں پھیل چکی ہیں۔

آئی سی آئی سوڈا ایش فیکٹری کی زمینی آلودگی کی وجہ سے علاقے کا پانی کڑوا ہو گیا ہے اور ہزاروں ایکڑ زمین تباہ و برباد ہو گئی ہے اور آئی سی آئی فیکٹری انتظامیہ پنڈدادنخان دریائے جہلم سے لاکھوں لیٹر پانی اور فیکٹری انتظامیہ نے فیکٹری کے اندر درجنوں بور کر کے کروڑوں لیٹر پانی بلامعاوضہ استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ پانی کو ترسنے لگے۔

افسوس اس بات کا ہے کہ آئی سی آئی شہریوں پر ظالمانہ پالیسیاں استعمال کر رہی ہے مگر علاقے میں کسی قسم کی تعمیروترقی اور کسی بھی فلاحی کاموں میں کسی قسم کا کوئی کردار ادا نہیں کر رہی تحصیل بھر کے تمام مکاتب فکروں کے لوگوں چیئرمین ایم سی و کونسلر ،صحافی برادری، این جی اوزسیاسی و سماجی شخصیات نے پرامن احتجاج کے علاوہ معزز عدالت رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا اور انصاف کے لیے تمام تر نظریں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار پر لگا لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.