دینہاہم خبریں

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی

دینہ/ منگلا: یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش جذبے سے منایا گیا ،منگلا پل پر پاکستانیوں اور آزاد کشمیر کے شہریوں نے انسانی زنجیر بنائی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ، جہاں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد ریلی کی صورت میں موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح تحصیل دینہ اور گردو نواح میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طریقے سے منایا گیا اور مقبوضہ کشمیر کی عوام سے مکمل طور پر یکجہتی کا اظہار کیا ،سب سے بڑا اجتماع منگلا پل پر منعقد ہوا جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان سے سرکاری طور پر اہتمام کیا گیا جس میں دونوں اطراف کی عوام نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔منگلا پل پر پاکستان اور آزاد کشمیر سے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی

اس موقع پر مختلف مکاتب فکر نے تقاریر کی جس میں کشمیر کی آزادی اور بھارت کی ہٹ دھرمی پر کھل کر اظہار کیا گیا اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کر دے اور کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔

تحریک لبیک یارسول اللہؐ تحصیل دینہ کی طرف سے بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جو شہر سے ہوتی ہوئی منگلا پل تک گئی اور آزاد کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ،دینہ شہر کے مختلف حصوں میں سارا دن چھوٹی بڑی ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button