دینہ پولیس کا درزی کی دوکان پر چھاپہ، جواء کھیلتے ہوئے 3افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

0

دینہ: پولیس سٹی چوکی کی کاروائی ،درزی کی دوکان پر چھاپہ مار کر جواء کھیلتے ہوئے 3افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،91ہزار نقدی ،موبائل فون ،10عدد فہرستیں بلنگ ،ایک عدد ڈائری نمبروں والی ،فیکس مشین برآمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سٹی چوکی دینہ کو دورانِ گشت مخبر کی اطلاع ملی کے نیا بازار میں واقع درزی کی دوکان پر جواء چل رہا ہے جس پر انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ عبدالرحمن نے ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر درزی کی دوکان پر چھاپہ مارا جہاں تین ملزمان محمد عثمان بشیر ولد حافظ بشیر سکنہ پاکستانی چوک دینہ ،زوہیب حسن ولد عاشق حسین سکنہ کیانی سٹریٹ دینہ اور محمد یاسر ولد محمد اسحاق سکنہ مین بازار دینہ بذریعہ پرچی جواء کھیل رہے تھے جن کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے 91ہزار کی نقدی ،ایک عدد موبائل فون ،10عدد فہرستیں بلنگ ،ایک عدد نمبروں والی کاپی ،ایک عدد ڈائری فون نمبروں والی اور فیکس مشین برآمد کرلی ،پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف 5/5قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.