میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا اجلاس، سالٹ مائن کے ملازمین کے مکان گرانے کے نوٹس کے خلاف متفقہ قراداد منظور

0

پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے ذریعے سالٹ مائن کی جانب سے سابقہ ملازمین کے رہائشی علاقوں افسران کے الاٹ شدہ مکان ناجائز تجاوزات کی آڑ میں گرانے کے نوٹس پر تمام کونسلرز نے اپنے اجلاس میں متفقہ قرار داد منظور کی کہ نوٹس منسوخ کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق سالٹ مائن کھیوڑہ شہر میں باپ دادا کے دور سے رہائش پذیر سابق ملازمین کے بچوں کو بلدیہ کی طرف سے ناجائز تجاو زات کے نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے پورے شہر میں سوگ کا سا سماں ہے۔اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے کونسلرز کا اجلاس کنوئیر ملک شوکت حیات کی صدارت میں منعقد ہوا۔

چیئر مین ملک فیصل عباس سمیت تمام کونسلرز نے بھر پور شرکت کی اور شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ قرار داد منظور کی کہ اس نوٹس کو فوری واپس لیا جائے ۔کھیوڑہ محنت کشوں کا شہر ہے اور یہاں80فی صد سے زیادہ آبادی محنت کشوں کی ہے۔اور غریب رہائشی آبادی کے مکین جن کے باپ دادا بھی سالٹ مائن کے ساٹھ ستر سال سے ملازم تھے۔

اب ان کے بچے بھی محکمہ کے ملازم ہیں ان کو یہ جگہ سالٹ مائن کے افسران نے الاٹ کی تھی اور یہ تمام کے تمام ملازم سالٹ مائن کے اور ان کی اولاد ہیں اور ان پلاٹوں کا ریکارڈ سالٹ مائن کے پاس موجود ہے۔تمام کونسلرز نے اپیل کی ہے کہ تمام متاثرین پر رحم ترس کھاتے ہوئے 1998 کی طرح مسئلہ حل کیا جائے۔

اسی طرح اجلاس میں محکمہ ریلوے کے متعلق بھی قرار دار متفقہ طور پر منظور کی گئی کہ محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق سروے کر کے اس کے بعد کاروائی کی جائے۔محکمہ مال کی حتمی رپورٹ تک مزدوروں کے مکان مسمار نہ کیے جائیں۔عوامی سماجی حلقوں اور غریب مزدوروں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.