ایک ماہ قبل محلہ مہدی شاہ مین روڈ پر کھودا گیا کھڈا شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا

0

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم کی جانب سے ایک ماہ قبل محلہ بابا مہدی شاہ مین روڈ پر کھودا گیا کھڈا شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے ۔

کھڈا ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے پر بھی نہ بھرا جا سکا جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ بلدیہ کی جانب سے کھودے گئے اس خونی کھڈے کی وجہ سے دو سے تین ایکسیڈنٹ بھی ہو چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ کے افسران کے کانوں پر جوں نہیں رینگی خطرہ ہے کہ افسران بالا کی جانب سے اگر اس پر کوئی توجہ نہ دی گئی تو کوئی جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.