کھیوڑہ کے نزدیک پہاڑی ایریے میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

0

کھیوڑہ کے نزدیک پہاڑی ایریے میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ٹریک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، کھیوڑہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک قبضہ میں لے لیا اور ایف آئی آر درج کر لی، محکمہ ہائی وے افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پہاڑی ایریے میں روڈ کی تباہی کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں، عوامی سماجی حلقوں نے اعلی مقام سے مطالبہ کیا خدا راہ اس کھنڈرات روڈ کی تعمیر کے لیے جلد عمل درآمد کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے نزدیک چوآسیدن شاہ روڈ پر پہاڑی ایریے میں اسد رحمن ولد فیصل قوم بھٹی سکنہ ڈنڈوت اپنے گھر سے کھیوڑہ کی طرف آ رہا تھا اور کھیوڑہ کی طرف سے ٹرک نمبر 1377پشاورZ جا رہا تھا کیکری موڑ میں کراسنگ کے دوران ٹرک کی ٹکر لگنے سے نوجوان گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کھیوڑہ پولیس راجہ اشفاق اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نوجوان کی میت کو ایمبولینس میں ڈال کر پوسٹ مارٹم کے لیے میت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی اور ٹرک کو قبضے میں لے کر ایف آئی آر درج کر لی۔

محکمہ ہائی وے کے افسران بالا اور سیاسی نمائندوں کی عدم دلچسپی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ روڈ تباہ و برباد ہو چکی ہے اور اس خطرناک پہاڑی ایریے میں حادثات معمول بن چکے ہیں مگر افسوس کہ اس خطرناک سڑک کی تعمیر و ترقی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے عوام سماجی حلقوں نے اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.