جہلماہم خبریں

چوہدری فواد حسین عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ فراز چوہدری

جہلم: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بھائی،چیف کوآرڈینیٹر این اے67 راہنماء پی ٹی آئی چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان سے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی،چوہدری فواد حسین عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیلڈ رجسٹریشن آفس کے افتتاح کے موقع پر معززین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعیلہ،عید گاہ،ارسل ٹاؤن،ڈھوک لال خان،ڈھوک وہاب دین،ویسٹ کالونی اور کرسچئین کالونی کو جب سے میونسپل کارپوریشن میں شامل کیا گیا ہے لوگوں کو برتھ سرٹیفکیٹ،ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر چھوٹ چھوٹے کاموں کے لیے اضافی اخراجات اور وقت ضائع کرکے شہر جانا پڑتا تھا انہی مشکلات کے پیش نظر سعیلہ میں ہی میونسپل کارپوریشن کا فیلڈ رجسٹریشن آفس قائم کیا گیا ہے۔

معروف روحانی شخصیت پیر حمزہ کرمانی،رضوان منور سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی مسلم لیگ ن کے سابقہ کونسلر آف کوٹلہ فقیر چوہدری ذوالفقار حیدر نے اس موقع پر مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں چوہدری فراز حسین نے علاقے میں مصروف دن گزارا عید گاہ میں لدھڑ خاندان کے درینہ ساتھی چوہدری مظفر کی وفات پر انکے بھائی اور بیٹے سے اظہار تعزیت اور فاتح خوانی کی۔

چھپراں میں چوہدری رفاقت کے والد بابا خادم کی وفات پر انکے لواحقین، طور میں پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر ابرار شاہ کے سسر صابر حسین شاہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،لنگر ہور میں چوہدری ارشد گجر کے سسر اور مونن میں پی ٹی آئی کے سابق کونسلر جمشید خان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button