ڈومیلیاہم خبریں

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار بہت جلد ڈومیلی کا دورہ کریں گے۔ راجہ یاور کمال

ڈومیلی: پی ٹی آئی نے یونین کونسل نگیال کے بعد یونین کونسل کوہالی سے بھی چوہدری ثقلین گروپ کی وکٹیں گرادیں، پوٹھہ اورڈھوک بشارت سے ماسٹر اسلم اور چوہدری ریاست نے برادری سمیت چوہدری ثقلین گروپ کوچھوڑکرPTIمیں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی طرح علاقہ ڈومیلی میں بھی بلدیاتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں، جوڑ توڑ زوروشور سے جاری ہے۔گزشتہ روز ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاورکمال نے یونین کونسل کوہالی کے گاؤں پوٹھہ اور ڈھوک بشارت ماسٹراسلم اور چوہدری ریاست کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

چوہدری ریاست اور ماسٹراسلم نے اپنی پوری برادری سمیت چوہدری ثقلین گروپ کو چھوڑکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کااعلان کردیا اور راجہ یاورکمال اور پی ٹی آئی کی پوری قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہارکیا جس پر ایم پی اے راجہ یاورکمال نے شمولیت اختیارکرنے والے دوستوں کو پارٹی میں خوش آمدیدکیااور مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے ایم پی اے راجہ یاورکمال نے خطاب میں کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کو علاقہ ڈومیلی کی محرومیوں کے بارے میں آگاہ کردیااور بہت جلد وزیراعلی اس علاقے کا دورہ کریں گے۔ پھڈیال سے چندڑ روڈ پر کاکام بہت جلد شروع کرائیں گے، اگر کوروناوبانہ آتی تو پھڈیال سڑک مکمل ہوجاتی اور پھڈیال سے ڈھوک پوٹھہ سڑک بنانے کا بھی اعلان کرتاہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے کو ہر طرح کی سہولیات سے پچھلی حکومتوں نے محروم رکھا۔انشاء اللہ ہمارے پانچ سال مکمل ہونے تک یہ علاقہ بہت ترقی کرجائے گا، اس علاقے کیلئے ترقیاتی کام بہت جلد شروع ہوجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button