مقامی اخبار کے ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خلیل کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دینہ کے صحافیوں کے وفد کی مبارکباد

0

دینہ: مقامی اخبار کے ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خلیل کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دینہ کے صحافیوں کے وفد کی مبارکباد ،صحافیوں کے وفد نے رہائشگاہ پر جا کر مبارکباد دی اور مالا پہنائیں ، ڈاکٹر محمد خلیل نے جہلم میں ایک صاف ستھرا اور معیاری اخبار متعارف کروایا، وفد۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے صحافیوں کے وفد صدر پریس کلب دینہ امجد محمو دسیٹھی ،چیئر مین دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ ،معروف صحافی رضوان سیٹھی ،حاجی اظہر اور سہیل انجم قریشی نے مقامی رونامہ کے ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خلیل سے ان کی رہائش گاہ سرائے عالمگیر میں ملاقات کی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور مالا پہنائیں۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد خلیل کے صحافتی اقدامات کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ ڈاکٹر محمد خلیل نے ضلع جہلم میں ایک صاف ستھرا اور معیاری اخبار ضلع جہلم کی عوام کے لئے متعارف کروایا تھا جس کی ضلع جہلم کی عوام کو ضرورت تھی آج ضلع جہلم کی عوام میں مقبول ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.