جہلم

جہلم شہر کا تمام سالڈ ویسٹ ٹھکانے لگانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بابا عرفان الحق کے ہمراہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جہلم شہر کا تمام سالڈ ویسٹ ٹھکانے لگانے کے لئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، میونسپل کارپوریشن دفتر میں صفائی و تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے اضافی مشینری جلد دستیاب کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی میں مزید بہتری لانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل افسران کو ایک ہفتے کے اندر بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ جس میں گلی محلوں اور گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس تک لے جایا جائے گا۔

اس موقع پر بابا عرفان الحق نے کرائے پر چار ٹریکٹر ٹرالی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس کے علاوہ شہر کی صفائی کے لیے مزید سینیٹری سٹاف کو بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ، سینیٹری سٹاف لوگوں کے گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھا ئیں گے۔ شہر کی صفائی کے لیے 16 سوزوکی راوی پک اپ بھی خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ شہر سے گندگی کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔ منصوبہ کے پہلے مرحلے میں پرائیویٹ پلاٹس سے گندگی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور مستقبل میں ریسائیکلنگ یونٹ بھی لگائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ڈمپ سائٹس اور ایم سی کی جانب سے طے شدہ پوائنٹس پر ہی تلف کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button