دینہ

دینہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گاڑیوں کے کرائے کم نہ ہو سکے

دینہ : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گاڑیوں کے کرائے کم نہ ہو سکے ،گاڑیوں اور رکشہ ڈرائیوروں کی سواریوں کے ساتھ توں توں میں میں اور جھگڑے ،آر ٹی سیکر ٹری خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے ،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فی الفور کاروائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہو سکی ،بسوں ،ویگنوں اور رکشہ ڈرائیوروں نے عوام سے پرانے کرایوں کی وصولی کا سلسلہ ہی شروع کر رکھا ہے ،شہری جب ڈرائیور حضرات سے کرائے میں کمی کی بات کرتے ہیں تو آگے سے ڈرائیور حضرات عوام کے گلے پڑ جاتے ہیں اور گالی گلوچ کے علاوہ ہاتھا پائی پے اُتر آتے ہیں ،اس سلسلہ میں آر ٹی سیکرٹری نے گاڑی ڈرائیوروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جو من پسند کرائے وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ا سسٹنٹ کمشنر تحصیل دینہ سے اپیل کی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ عوام سے مناسب کرایہ وصول کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button