کھیوڑہ

کھیوڑہ کی جامع مسجد محمدیہ سلطانیہ میں مشن حسین کانفرنس کا انعقاد

کھیوڑہ: جامع مسجد محمدیہ سلطانیہ محلہ سلطانیہ میں باہو ٹرسٹ کھیوڑہ کے زیراہتمام مشن حسین کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باہو کے سجادہ نشین پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری کی خصوصی آمد و خصوصی خطاب ہوا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا، پیر سلطان فیاض الحسن کی آمد پر گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ استقبال کیا گیا اور بین الاقوامی یافتہ ثنا خواں قاری شاہد محمود قادری نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

مشن حسین کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے کہا کہ آج بھی حسین کل بھی حسین ایک ایسی ذات ہے جس سے نبوت کے جلوے ملیں گے اور ہماری یہ خوش نصیبی ہے کہ پہلی محرم سے دس محرم الحرام تک یہ واحد آستانہ سلطان باہو ہے کہ یہاں ایک دو دن نہیں بلکہ پورے دس دن امام عالی مقام کی تقریبات ہوتی ہیں یوں سمجھ لیں کہ آستانہ باہو کا ہے اور میخانہ حسین کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو دعوت عام دی جاتی ہے کہ نو محرم الحرام کا جو اجتماع ہے جو دس لاکھ سے بھی تجاوز کر جاتا ہے اور اس اجتماع میں ملک پاکستان و دیگر بیرونی ممالک سے لوگ کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ شہر میں ہی اس جامع مسجد کے ملحقہ بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے ایک ادارہ قائم کر رہے ہیں اس چار دیواری کے اندر ہماری بچیاں حافظ قرآن پاک قاریہ کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم سے آراستہ ہو ڈاکٹر انجینئر وغیرہ بنیں گی۔

مشن حسین کانفرنس کے اختتام پر رحمت برس پڑی، تیز بارش میں بھی عاشقان رسول ﷺ کی محفل جمی رہی اورپیر سلطان فیاض الحسن قادری نے آخر میں ملکی سلامتی امن محبت و بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button