دینہ میں بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام کا برا حال، کاروباری زندگی مفلوج

0

دینہ: دینہ میں واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،گھنٹوں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کا برا حال ،کاروباری زندگی مفلوج ،مساجد سے پانی غائب ،ہسپتالوں میں مریض گرمی سے نڈھال،عوام کا واپڈا کے خلاف شدید احتجاج ،اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے دن رات کی گھنٹوں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان حال ،کاروباری حضرات سارا دن ہاتھ پر ہاتھ دھرے گھروں کو لوٹنے لگے۔

گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام کی لئے وبال جان بنی ہوئی ہے مساجد سے پانی غائب ہونے کی وجہ سے نمازی پریشان اسی طرح ہسپتالوں میں بھی گرمی کی وجہ سے مریضوں کا برا حال ہونے لگا۔

عوام نے واپڈا کی غیر اعلانیہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.