دینہاہم خبریں

دینہ اور سوہاوہ میں سوئی گیس پہلے اور بعد میں گرمالہ آئے گی۔ چوہدری خادم حسین

دینہ اور سوہاوہ میں سوئی گیس پہلے اور بعد میں گرمالہ آئے گی ،الیکشن بہت دور ہے الیکشن سے پہلے ہم نے جو عوام سے وعدہ کیا ہے وہ پورے ہونے جا رہا ہے ،ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں محب وطن لیڈر میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں کوئی شخص ان کو ہمارے دلوں سے نہیںنکال سکتا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری خادم حسین نے دینہ میں سینئر صحافی رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر رہے ہیں سوئی گیس کا پروسس مکمل ہو چکا ہے اس سلسلہ میں ہمیں 30کروڑ کا فنڈ بھی مل چکا ہے لہٰذا گیس سب سے پہلے دینہ اور سوہاوہ والوں کو ملے گی اور بعد میں گرمالہ آئے گی ،سوئی گیس مسہ کسوال سے آگے لائی جائے گی ،سوئی گیس عوام کو الیکشن سے پہلے آئے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے پورے ضلع جہلم میں نئے بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمروں سے ہر جگہ بجلی پہنچائی ہے، آج ہمارا ضلع روشنیوں کا ضلع بن گیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہر جگہ ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں، میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بس رہے ہیں نہ ہی کوئی ان کو کوئی ہم سے دور کر سکتا ہے، مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں پہلے سے زیادہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button