امام بارگاہ امامیہ سول لائن جہلم میں جشن ظہور مصطفی ﷺ کا انعقاد

0

جہلم: امام بارگاہ امامیہ سول لائن جہلم میں جشن ظہور مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب علامہ علی ناصر الحسینی آف تلہاڑا نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سیر حاصل خطاب کیا اور سیرت کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کو باضابطہ شایان شان منانے کے لیے مرکزی ماتمی تنظیم غلامان علی اکبر علیہ سلام و مرکزی دستہ حیدریہ نے بھرپور انتظامات کیا مسجد و امام بارگاہ پر برقی قمقوں اور ڈیجیٹل لائٹس سے چراغاں کیا گیا تھا۔ شرکاء محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے شیخ مقصود العمران فیبرکس والوں نے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا اور محفل میلاد کو بھرپور منانے کے لیے خصوصی تعاون کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.