دینہ

دینہ کے نواحی گاؤں نیوجھنگ کی گلی مکینوں کے لیے عذاب بن گئی، انتظامیہ بے بس

دینہ: نواحی گاؤں نیوجھنگ کی گلی مکینوں کے لیے عذاب بن گئی ،انتظامیہ کی بے بسی، انتظامیہ کے بار بار انکوئریاں بھی کوئی حل نہ نکال سکیں ،گلی مکمل طور پر گندے پانی اور کیچڑ سے بھری رہتی ہے بچے بوڑھے ،مرد خواتین گندے پانی میں گرتے رہتے ہیں ،وہاں سے گزرنا نا ممکن ہو گیا ،سابقہ اسسٹنٹ کمشنرکئی بار گلی کا معائنہ کر چکے ہیں مگر اب تک گلی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ۔

تفصیلات کے مطابق نیوجھنگ کی ایک گلی جو کہ عرصہ دراز سے متنازعہ بنی ہوئی ہے اور وہاں انتظامیہ بارہا چکر لگا کر اور کاغذی کروائی کرنے کے بعد واپس چلی جاتی ہے ،اس گلی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ،گلی مکمل طور پر گندے پانی اور کیچڑ سے بھری پڑی رہتی ہے اور اس کی صفائی اور ستھرائی کے حوالے سے انتظامیہ بے بس نظر آ رہی ہے۔

سابقہ اسسٹنٹ کمشنرزکئی مرتبہ نیوجھنگ کی اس گلی کا وزٹ کر چکے ہیں مگر اب تک اس گلی کا تنازعہ حل نہیں ہو سکا گلی میں پانی اور کیچڑ ہونے کی وجہ اور گلی کی دوبارہ تعمیر میں رکاوٹ کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ،بوڑھے بچے ،مرد و خواتین کا وہاں سے گزرنا نا ممکن ہو گیا ہے ،گاؤں کے ایک مظہر شاہ نامی شخص نے اس گلی کا سٹے لے رکھا ہے جس کی وجہ سے تمام اہلیان نیوجھنگ اس پریشانی سے گزر رہے ہیں۔

اہلیان نیوجھنگ نے ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اہل علاقہ کے اس مسئلہ کو فوری حل کیا جائے کیونکہ عوام کا اب وہاں سے گزرنا محال ہو گیا ہے اور ٹی ایم کو اس بات کا پابند کیا جائے کے گلی کی صفائی اور پانی کے نکاسی کے مسئلے کو فوری حل کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button